جمعہ, 17 مئی 2024


ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 

ایل پی جی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔

اوگرا نے ماہ اکتوبر میں ایل پی جی 142روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 1673 روپے مقرر کی۔ حکومت پاکستان ، وزارت پٹرولیم نے فوری طور پر ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے لیٹر پر نوٹس لے کردرآمدی ایل پی جی پر ٹیکس کی چھوٹ دی اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کو بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف فوری آڈٹ مکمل کر کے ان کے لائسنس منسوخ کرنے کرنے کا حکم جاری کر دیا جس کے فورا بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی درآمد میں اضافہ ہوا اور طلب اور رسد کی وجہ سے ہونے والا شارٹ فال ختم ہو گیا۔ صرف ایک ماہ میں قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوئی۔

ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ قیمت میں کمی کا تسلسل حکومت کی بہتر پالیسی اور کامیاب حکمت عملی کا تسلسل ہے، سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس سستے داموں غریب صارفین کو دستیاب ہوگی۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیرپٹرولیم ، وزارت پٹرولیم کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنک کا کارٹل ختم کرنے پربے حد مشکور ہیں۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں قیمت 142 روپے فی کلو سے کم ہو کر 120 سے 125 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1673 روپے سے کم ہو کر 1390 سے  1450روپے تک آ گئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment