اتوار, 19 مئی 2024


کاشتکاروں کے مالی حالات بہتر ی کی طرف گامزن

 

ایمز ٹی وی (تجارت )رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت میں 80فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ زیرتبصرہ مدت کے دوران 31ہزار 955 ہزار ٹریکٹرزفروخت ہوئے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 17 ہزار 772 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق آسان قرضوں ، ٹیکسوں میں کمی ، کھاد پر سبسڈی اور دیگر مراعات کے باعث کسان اچھی فصل کے حصول کے لئے جم کر ٹریکٹرز کی خریداری کر رہے ہیں ۔

8 ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت 80 فیصد تک بڑھ گئی ہے ۔ جولائی سے فروری کے دوران کاشتکاروں نے 31 ہزار 955 ہزار ٹریکٹرز خریدے ، جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 17 ہزار 772 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے ۔ صرف فروری میں ہی کسانوں نے 5 ہزار 632 ٹریکٹرز خریدے ہیں ، ٹریکٹروں کی فروخت میں دو کمپنیاں سرفہرست رہی ہیں ، جولائی سے فروری کے دوران ملت ٹریکٹرز نے 20 ہزار 150 جبکہ الغازی ٹریکٹرز نے 11 ہزار 325 ٹریکٹرز فروخت کیے ۔

ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے ٹریکٹرز پر عائد جی ایس ٹی کو کم کیے جانے سے ایک طرف جہاں کسانوں کے لئے ٹریکٹرز کچھ سستے ہوئے ، وہیں کھاد پر دی جانے والی سبسڈی سے مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہواہے ۔ ماہرین کے مطابق ٹریکٹروں کی فروخت میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دن بہ دن کاشتکاروں کے مالی حالات بہتر ہورہے ہیں اور وہ اچھی فصل کی خاطر نئے ٹریکٹروں کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment