ھفتہ, 18 مئی 2024


سعودی پولیس نے 2پاکستانی خواجہ سراﺅں کو قتل کر دیا

 

 ایمز ٹی وی(ریاض) سعودی پولیس نے بیہمانہ تشدد کی نئی مثال قائم کر دی ، دارالحکومت ریاض میں 2پاکستانی خواجہ سراﺅں کو بوریوں میں بند کرنے کے بعد ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔ ڈیلی میل آن لائن کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 2خواجہ سراﺅں کو خواتین کے کپڑے پہننے کے جرم پر شہر ریاض میں گرفتار کیا گیا اورپولیس اہلکاروں نے بوریو ں میں بند کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث انکی موت واقع ہو گئی ۔مرنے والے خواجہ سراﺅں کی شناخت 35سالہ آمنہ اور 26سالہ مینو کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں جیل میں قید کے دوران بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ سعودی عرب میں مردوں کیلئے خواتین کی تقلید کرنے کا یہ عمل قابل سزا جرم ہے جس کی پاداش میں پولیس اہلکاروں نے ایک گیسٹ ہاﺅس پر چھاپا مار کر 35افراد کو کیا ۔پولیس اہلکاروں نے چھاپے کے دوران خواتین کے کپڑے اور زیورات بھی قبضے میں لے لیے ۔ ریاض میں پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے خواجہ سراﺅں میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور دیگر شہروں سے ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment