اتوار, 19 مئی 2024


پاکستان چاول اوردوائیں برآمد کرسکتا ہے, فلسطینی سفیر

 

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان میں فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے کہا ہے کہ پاکستان اور فلسطین کی تاجر برادری کیلئے کاروبار کو فروغ دینے کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں تا کہ نجی شعبہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو بہتر کرنے میں فعال کردار ادا کر سکے ،

وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے صدر خالد اقبال ملک کی قیادت میں فلسطین سفارتخانے کا دورہ کیا اور سفیر ولید ابو علی کو اسلام آباد میں اپنا نیا سفارتخانہ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

وفد میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک، نائب صدر طاہر ایوب، خالد چوہدری، محمد فہیم خان، محمد نوید، امین الرحمن، سید ندیم منصور اور سید بلال عادل شامل تھے۔

فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے کہا اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کے تاجروں کیلئے فلسطین کے ساتھ براہ راست تجارت کو فروغ دینا مشکل ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان اردن، مصر اور ترکی کے ذریعے فلسطین کے ساتھ اپنی برآمدات کو فروغ دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا

کہ چاول، ٹیکسٹائل مصنوعات اور ادویات سمیت پاکستان کی متعدد مصنوعات فلسطین کو برآمد کی جا سکتی ہیں۔مسلم ممالک میں دفاعی لحاظ سے ایک طاقتور پاکستان فلسطین کیلئے ایک بڑا سہارا ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ پ

اکستان اور فلسطین معیشت کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لہٰذا دونوں ممالک باہمی تجارت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment