بدھ, 09 اکتوبر 2024


ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری: بابر رضوان اورشاہین کس نمبرپر؟

آئی سی سی نے پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ  پاکستان کے بابراعظم پانچویں اور محمد رضوان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش انگلس کی رینکنگ میں 13 درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 10 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 7 درجے ترقی سےنمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے۔

آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں دوسرے نمبرپرچلے گئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment