بدھ, 09 اکتوبر 2024


بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کیخلاف دوسرےٹیسٹ میچ لڑکھڑانےلگی

بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان 75 رنز بنالیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے 199 رنز درکار ہیں۔

کھیل کے تیسرے روز پاکستانی بالرز نے شاندار کم بیک کیا، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے ٹاپ 6 بیٹر کو محض 26 رنز کے عوض پویلین بھیج دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے شادمان اسلام 10، کپتان نجم الحسن شانتو 4 ،مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2 جبکہ ذاکر حسن اور مومن الحق نے ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لٹن داس 13 اور مہدی حسن میراز 33 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment