منگل, 15 اکتوبر 2024


سابق کپتان محمدحفیظ پی ایس ایل8 کےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےاسکواڈکاحصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر احسان علی انجری کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔

احسن علی کی انجری کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان حفیظ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔

میچ سے پہلے ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہو گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment