جمعہ, 11 اکتوبر 2024


انگلینڈکےخلاف ٹیسٹ میچ میں کپتان بابراعظم نےبھی سنچری بنالی

راولپنڈی: انگلینڈاورپاکستان کےدرمیان سیریزکے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹیسٹ کےتیسرے روزقومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق جبکہ کپتان بابراعظم سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 8 ویں سنچری مکمل کی۔

امام الحق نے 121 ، عبداللہ شفیق نے 114 ، اظہر علی 27 ، سعود شکیل 37 ، بابر اعظم نے 136 رنز بنائے۔

وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114رنز پر آؤٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔ امام الحق 121 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر رابنسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اظہر علی 27رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنالیے۔

وقفے کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 136 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment