بدھ, 09 اکتوبر 2024


پاکستان کےارشد ندیم نےجیولین تھرومقابلوں کےفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

کراچی: ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.

اولمپکس ایتھلیٹکس مقابلوں کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ کااعزاز حاصل ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے گروپ میچز بدھ کی صبح ہوئے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم گروپ بی میں شامل تھے۔

ایونٹ میں شریک 32 ایتھلیٹس کو فائنل تک رسائی کیلئے پہلے 83.5کی تھرو درکار تھی، ارشد ندیم پہلی باری میں تو 78.5 کی تھرو کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 85.16 کی تھرو کرکے فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے 7 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

ارشد ندیم ٹاپ تھری ایتھلیٹ کے طور پر ٹریک پر آئیں گے اور یقینی طور پر وہ پاکستان کیلئے میڈل کی ایک امید ہوں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment