منگل, 10 ستمبر 2024


ڈی آئی جی کراچی کا جامعہ کراچی کی ڈی این اے لیب کا دورہ

کراچی:  ڈی آئی جی ایڈمن سندھ پولیس عمران یعقوب نےگزشتہ روز بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے دو معروف تحقیقی اداروں سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری(ایس ایف ڈی ایل) اور صنعتی تجزیاتی مرکز کا دورہ کیا اور اداروں کے انفرااسٹرکچر اور یہاں کی سائینسی اور تحقیقی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ 

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کی سربراہ پروفیسر فرزانہ شاہین نے ایس ایف ڈی ایل کے انچارج اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمدخان اور صنعتی تجزیاتی مرکزکے انچارج ڈاکٹر شکیل احمدکے ہمراہ ڈی آئی جی کراچی کی ادارے میں آمد کا خیر مقدم کیا۔ ڈی آئی جی کراچی عمران یعقوب نے پروفیسر فرزانہ شاہین، ڈاکٹر اشتیاق احمد خان اور ڈاکٹر شکیل احمد کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت بھی کی۔ اجلاس میں پروفیسر فرزانہ شاہین نے ایس ایف ڈی ایل اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی تعلق کی اہمیت زور دیا تاکہ جدید لیبارٹری کی سہولیات سے اسٹیک ہولڈرز بہتر انداز میں فائدہ اُٹھاسکیں۔ انھوں نے کہا کہ ایس ایف ڈی ایل جامعہ کراچی کے تحت مستقل بنیادوں پر میڈیکو لیگل آفیسرز، تفتیشی افسران، پروسیکیوشن کے شعبے اور عدلیہ کے لیے فرانزک ڈی این اے سے متعلق تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جاتاہے۔ اجلاس میں سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری جامعہ کراچی اور صنعتی تجزیاتی مرکز کی سرگرمیوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 

ڈی آئی جی سندھ پولیس نے اجلاس کے شرکا ء کو بتایا کہ سندھ پولیس فرانزک ڈی این اے کے عنوان سے نمونوں کی جمع آوری اور رپورٹنگ کے لیے مناسب  نظام وضع کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس خدمات فراہم کرنے والے تمام تحقیقی اداروں کوآئی ایس او کے معیار کے تحت اپنے کوالٹی کنٹرول کے شعبے کومتحرک کرنے کی ضروروت ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment