اتوار, 15 دسمبر 2024


جامعہ سندھ جامشوروسےملحقہ سرکاری ونجی لاءکالجزمیں پہلےسیمسٹرکےامتحانات کی تاریخوں کاعلان

جامشورو: جامعہ سندھ جامشورو سے ملحقہ سرکاری و نجی لا کالجز میں 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات 16 جنوری سے منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے ناظم سیمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی نے کہا ہےکہ جامعہ سے ملحقہ سرکاری و نجی لا کالجز میں 5 سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام کے حصہ اول، دوم، سوم، چہارم وپنجم کے پہلے سیمسٹر 2023ء کے امتحانات 16 جنوری 2024ء سے منعقد کیے جائیں گے، جس کا تفصیلی شیڈول متعلقہ کالجز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment