جمعہ, 11 اکتوبر 2024


وزیرتعلیم سندھ کی ہدایت پراسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی کانوٹیفکیشن جاری

کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نےوزیر تعلیم سندھ رعناحسین کی ہدایت پراسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین نے سردی کی لہر کے پیش نظراسکول کےاوقات کار میں تبدیلی کی ہدایت کی تھی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کراچی ریجن کے اسکولز کے علاوہ سندھ کے باقی اضلاع میں اسکولز صبح 9 بجے شروع کیے جائیں

جبکہ کراچی ریجن میں اسکولز صبح 8:30 کھولے جائیں گے۔

اسکول ایجوکیشن سندھ کی طرف سے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment