بدھ, 09 اکتوبر 2024


جماعت نہم کےنتائج کی ری چیکنگ کافیصلہ قابل تعریف اقدام قرار

کراچی: چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نےجماعت نہم کے نتائج کی ری چیکنگ کا فیصلہ چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر شرف علی شاہ کا قابل تعریف اقدام قرار دےدیا۔

انکا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکشن کی غلطی کو درست کرنے کے بعد مارکس شیٹس جاری ہونے سے بچوں، والدین اور اسکولز کی پریشانی دور ہو سکے گی۔

واضح رہے جماعت نہم کے نتائج میں بہت زیادہ غلطیوں کی شکایات سامنے آنے پر آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اور دیگر ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی پروفیسر شرف علی شاہ نے مارکس شیٹس کے جاری کیے جانے کے شیڈول کو موخر کر دیا ہے۔اب نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق نویں جماعت کی مارکس شیٹس جاری کی جائیں گی۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤں دوست محمد دانش، محمد سلیم، توصیف شاہ، مرتضی شاہ،شہاب اقبال، محمد ساجد، اشفاق حسین اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے اس فیصلے کو طلبہ و طالبات کی پریشانی کے تناظر میں بہتر قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ کنٹرولر ایگزامینیشنز اور ان کا عملہ ذمہ داری سے غلطیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment