جمعہ, 11 اکتوبر 2024


سمندری طوفان’بپرجوائے‘کےاثرات سےشہرمیں گرد آلود تیز ہواؤں کاراج

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان’ بپر جوائے ‘ کے اثرات سے شہر میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بوندا باندی شروع ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صدر، اولڈ سٹی ایریا اور آئی آئی چندریگرروڈ سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مشرق اور شمال مشرق سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی رفتار آج 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment