بدھ, 09 اکتوبر 2024


کراچی مختلف علاقوں میں تیز بارش

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اچانک کالی گھٹائیں چھانے سے تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جبکہ ضلع ملیر میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لیاری، اورنگی ٹاون،بلدیہ ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن ایسٹ، گارڈن ویسٹ، نشتر روڈ، رام سوامی، رنچھوڑ لائن، سولجر بازار، گلشن اقبال، لیاقت آباد اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، شہر میں 300 سے زائد فیڈرز متاثر ہوگئے۔

کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، گڈاپ، ایف بی ایریا، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، ملیر اور لیاری کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سسٹم 2 مئی تک فعال رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

کل (پیر) کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جبکہ منگل کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔مغربی ہواوں کی لہر جنوبی بلوچستان اور سندھ پر برقرار ہے جبکہ سسٹم کا پھیلاو شمالی بحیرہ عرب تک پھیلا ہوا ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا سسٹم 2 مئی تک بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔ دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں ژالہ باری اور گرد وغبار کے طوفان جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment