جمعہ, 11 اکتوبر 2024


جامعہ کراچی نےداخلوں کےلئےفارم جمع کرانےکی تاریخ میں دودن کی توسیع

جامعہ کراچی نے ڈاکٹر آف فارمیسی،بی ای،بی ایس فرسٹ اوربی ایس تھرڈ ایئرمیں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی۔

خواہشمند طلبہ 30 نومبر اور یکم دسمبر کو اپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں انچار ج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بی ای،بی ایڈ(آنرز)،بی ایس اوربی ایس تھرڈ ایئر کے مختلف شعبہ جات میں (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے برائے سال 2023 ء میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔

خواہشمند طلبہ یکم دسمبر2022 ء تک اپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے  www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment