جمعہ, 08 نومبر 2024


وزیر اعظم عمران خان کی مزارِ قائد پہنچ گئے

 

کراچی: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔

وزیراعظم عمران خان منصب سنبھالنے کے بعد ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس کے بعد عمران خان مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوگا جس میں کراچی آپریشن سے متعلق پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے حکام بریفنگ دیں گے۔

دورہ کے دوران وزیراعظم کراچی پیکیج اور وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے میگامنصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم کی دورہ کراچی کے دوران ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ عمران خان گورنر ہاؤس میں ڈیمز سے متعلق فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے اور آج رات ہی کراچی سے واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment