بدھ, 09 اکتوبر 2024


پنجاب میں امتحانات مقررہ وقت میں ہی شروع ہونگے،پنجاب بورڈ

لاہور: لاہورتعلیمی بورڈ نے نجی اسکولوں کی جانب سےمیٹرک امتحانات کا شیڈول بدلنےکا مطالبہ مسترد کردیا۔

کنٹرولر لاہور تعلیمی بورڈ عرفان احمد کا کہنا ہے کہ امتحانات مقررہ وقت یکم مارچ سے ہی شروع ہونگے۔ امتحانات کی ایک ماہ تاخیر کرنے سے پورا شیڈول متاثر ہوگا۔ طلبہ کےلئے گرمیوں میںامتحانات مشکل ہوجاتے ہیں۔

لاور بورڈ کامزید کہناتھا کہ اگر میڈیکل کے داخلے اگلے سال بھی موجود شیڈول کے مطابق ہوئے تو دوسرے سالانہ امتحانات داخلوں سے پہلے منعقد ہونگے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment