بدھ, 09 اکتوبر 2024


ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سےقبل تیاریوں اورانتظامات کا جائزہ لینےکےلئے یونیورسٹی آف سوات کا دورہ

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے 26نومبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے یونیورسٹی آف سوات کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر قاسم علی خان نے یونیورسٹی میں موجود سہولیات،وسائل اور دیگر مختلف ضروری انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لیا
ان انتظامات میں ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ کلیئرنس، سیکورٹی کے مقاصد کے لیے مرد اور خواتین دونوں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی، پارکنگ کے انتظامات اور طلباء کے ٹیسٹ سنٹر تک رسائی میں رہنمائی کیلئے متعدد مقامات پر سائن بورڈز کی تنصیب شامل تھی۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنرسوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے کہا کہ شفاف ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے تمام محکمے ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں، سکیورٹی، پارکنگ، پانی کی دستیابی اور میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں اوردیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے . ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے صاف و شفاف انعقاد کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اپنے وقت پرمکمل کیے جائیں۔

واضح رہےسوات یونیورسٹی ،26 نومبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 5420 امیدواران حصہ لیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment