جمعہ, 20 ستمبر 2024


کورونا وائرس: آزاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع کردیا

آزاد کشمیر حکومت نے بھی کورونا وائرس سے بچاوٴ کے پیش نظر آج سے تین ہفتوں کا لاک ڈاوٴن شروع کردیا ہے۔ آج تمام چھوٹے بڑی کاروباری مراکز بند ہیں تاہم اشیاء خورونوش کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔

سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہے اور شہری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔ سول حکام اور پولیس افسران کا نفری کے ہمراہ گشت جاری ہے اور شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات کی جارہی ہے۔

حکام نے خبردار کیا کہ کل سے غیر ضروری نقل وحرکت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment