جمعرات, 10 اکتوبر 2024


نواز شریف کے خلاف جانبدارانہ احتساب کے حقا ئق عوام کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں

 

ایمزٹی وی(آزادکشمیر)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن )پا کستان کی ترقی و خوشحالی کا سفرمحمد نواز شریف کی قیادت میں جاری رکھے گی۔
2013 میں ملک کے ابتر حالات پوری پاکستانی قوم کے سامنے ہیں ۔ نواز شریف نے اپنے عزم اورعوام دوست پالیسیوں سے پاکستان کے عوام کے دلوں میں جگہ حاصل کی ہے اس کو بے بنیاد الزامات اور پراپیگنڈ ے کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے خلاف جانبدارانہ احتساب کے حقا ئق عوام کے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو نقصان پہنچانے کے مذموم منصوبے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment