بدھ, 09 اکتوبر 2024


آرمی چیف کا بھارتی جارحیت کیخلاف کشمیریوں کی جرات کو سلام

 

ایمزٹی وی(مظفرآباد)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی جارحیت کیخلاف کشمیریوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے حمایت جاری رکھیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر مظفر آباد سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں میں تعینات جوانوں اور اور افسران سے ملاقات کی ۔ انہیں مقامی کمانڈرز نے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور جوابی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔
جوانوں نے بھارتی جارحیت پر آرمی چیف کو اپنے خیالات سے آگاہ بھی کیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بروقت کارروائیوں اور جوانوں کی ہمت کی داد بھی دی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج وطن عزیز کو درپیش دفاعی اور سلامتی چیلنجز سے آگاہ ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے ہر دم تیار ہے۔ ”بھارت کی ہر مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments28