پیر, 11 نومبر 2024


تعلیمی اداروں کےاطراف منشیات فروشی کےخلاف کریک ڈاؤن کرتےہوئےخاتون کوگرفتارکرلیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اطراف اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آبادکی ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب خاتون منشیات فروش سے ایک کلو گرام ہیروئن اور 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملتان میں ایک یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 495 گرام آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کوہاٹ میں الفیصل بس اسٹینڈ پر ملزم کے قبضے سے 550 گرام چرس اور ڈیرہ غازی خان میں 2 کارروائیوں میں 2 ملزمان سے 1200گرام آئس برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3.445 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جب کہ خاتون سمیت دیگر ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment