پیر, 09 ستمبر 2024


بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی 3روز کےلئےبند کردی گئی

اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کو اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر 26 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے کئی تعلیمی ادارے سکیورٹی کے پیش نظر آج دوسرے روز بھی بند ہیں، گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کی کئی جامعات اور کالجز سمیت بہت سے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔

اسلام آباد میں انتخابات اور پریس کلب پر دھرنوں کے باعث سکیورٹی پہلے ہی سخت ہے، اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اور اطراف کے علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بند نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں کوئی خطرہ ہوگا تو بچوں اور شہریوں کی حفاظت کی خاطر ریاست اپنی ذمے داری نبھائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment