جمعہ, 11 اکتوبر 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ڈگری پروگرامزمیں داخلوں کی آخری تاریخ مقرر

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےڈگری پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی میں داخلہ لینے والے خواہشمندامیدواروں کے لئے سمسٹربہار2023کے پہلے مرحلے میں بی ایس،ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 15 فروری مقرر کی گئی ہےجبکہ میڑک ، ایف اےاور آئی کام کے داخلے21 فروری تک جاری رہیں گے۔

جامعہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم فل پروگراموں میں داخلے کےلئے ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا جو مین کیمپس کے اکیڈمک کمپلیکس 17تا22فروری ہونگے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment