بدھ, 13 نومبر 2024


نماز جمعہ دو فرض تک محدود اور خطبہ مختصر کرنے کی ہدایت

اسلا م آباد: وفاقی حکومت نے جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

حکومت نے جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ائمہ حضرات کو نماز جمعہ دو فرض تک محدود اور خطبہ مختصر کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی، جبکہ علماء اور خطیب مساجد سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کی بجٹ حکمت عملی کی منظوری دیتے ہوئے بجٹ اخراجات، آمدن اور اہداف کے لیے تجاویز پیش کردیں۔ آئندہ سال شرح نمو کا ہدف تین فیصد ہوگا اور ایف بی آر محصولات کی وصولی کا ہدف 6 ہزار ارب سے زائد ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment