منگل, 15 اکتوبر 2024


بھارتی جارحیت کےمنہ توڑ جواب کوایک سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں آج سرکاری سطح پر تقریب منعقد کی جائے گی۔ ’’بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب‘‘ کے موضوع پر تقریب وزیرِ اعظم آفس میں ہوگی۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔

تقریب میں 26 فروری 2019ء کو بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کیا جائے گا اور پاک افواج کے جواب پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment