منگل, 15 اکتوبر 2024


سب کو دکھائیں کہ کرتار پور کوریڈور کا کھلنا کس حد تک کامیاب ہے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور بارڈر کھلنے سے بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزا پاکستان آئیں گے۔

کرتارپور کوریڈار کے حوالے سے بھارتی وزیر کیا کہتی ہیں؟
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کرتار پور کوریڈور کھل جائے گا اور ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سال بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر سب کو دکھائیں کہ کرتار پور کوریڈور کا کھلنا کس حد تک کامیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے مطابق کرتارپور بارڈر کھلنے سے بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزے کے پاکستان آئیں گے۔
 
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اقلیتوں کو بہت اہمیت دیتا ہے، امید ہے آنے والے دنوں میں کرتارپور بارڈر کھلنے سے بہت سارے مواقع میسر آئیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment