اتوار, 14 اگست 2022


چندمفاد پرست قر اقر م یونیورسٹی کے ماحو ل خراب کررہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان )گلگت بلتستان طلبہ محاذ کے مر کز ی رہنماوں غلا م جیلا نی ،شہزاد حسین الہا می ،ارسلا ن شاہ ، نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ و زیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنے کا بینہ کے افراد کو لگام دیں انکے غیر ضروی بیانات سے علاقے کا ماحو ل خراب ہو رہا ہے۔ ڈپٹی سپیکر جعفراللہ کاقومی ادارے قر اقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی کےخلا ف بیا نا ت سمجھ سے با لا تر ہے۔ قر اقر م یونیو رسٹی کو تا لہ لگانے کی باتیں انکی پست سوچ کی عکس کرتاہے۔یو نیورسٹی کے طلبہ کو امن کی باتیں جعفراللہ کو زیب نہیں دیتی وہ یونیورسٹی کے طلبہ کو امن کی درس دینے کی بجائے انتخا با ت میں کالعدم جماعتوں کی حمایت لینا چھو ڑ دیں۔ قر اقر م یونیورسٹی میں ماحو ل جعفراللہ جیسے افراد کی مدا خلت سے ہمیشہ خراب ہو ئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن)اوردیگر سیا سی جما عتیں یونیورسٹی میں مداخلت بند کریں۔ قر اقر م یونیورسٹی گلگت بلتستان کاقو می اثا ثہ ہے گلگت بلتستان طلبہ محا ذ شد ید الفا ظ میں مز مت کرتے ہیں۔ اگر دو بارہ کسی سیاسی نمائندے نے یونیورسٹی کو بند کرنے کی دھمکی دی تو کے قر اقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی طلبہ اس سیا سی نمائندے کے دفتر کو تا لا لگا دیں گے۔ اےلکشن میں مسجد وں کا سہارا لیکر اسمبلی میں آنے والوں کو اس قسم ک با تیں زیب نہیں دتیں ہیں -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment