اتوار, 14 اگست 2022


گلگت بلتستان کےترقیاتی منصوبوں کےلیےحکومت فراخدلی سےمدد کرے گی،صدرمملکت

  • ایمزٹی وی(گلگت بلدستان)اسکردومیں صدرممنون حسین کوگلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں بارےبریفنگ دی گئی جب کہ صدرممنون حسین نےگلگت بلتستان کےبجلی کی منصوبوں کو نیشنل گرڈ سے جلد منسلک کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ بجلی کےمنصوبے نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک ہونے سے مزید ترقی ہوگی، ریجنل گرڈ اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کےفوائدعوام تک جلد پہنچنے چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے سے گلگت بلتستان میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی جب کہ گلگت بلتستان کےترقیاتی منصوبوں کےلیےحکومت فراخدلی سےمدد کرے گی۔

     

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment