اتوار, 15 دسمبر 2024


اسکول کلرک نے800سےزائدطلبہ کامستقبل داؤ پرلگا دیا

کوئٹہ :  بلوچستان کے ضلع ژوب میں اسکول کلرک نے امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے جوئے میں ہارکر 800 سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔

کلرک تو گرفتار ہوگیا مگرطلبہ کی امتحانی فیس کون جمع کرائے گا ؟ گورنمنٹ ماڈل اسکول ژوب میں نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ پریشانی کا شکار ہیں۔

گورنمنٹ ماڈل اسکول ژوب میں نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ نے امتحانی فیس کی مد میں 23 لاکھ روپے کلرک آفس میں جمع کرائے لیکن اسکول کلرک شہزاد جمال مبینہ طور پر یہ رقم آن لائن جوئے میں ہار گیا۔

واقعہ کا علم ہونے پر اسکول پرنسپل نے کلرک کے خلاف ژوب تھانے میں مقدمہ درج کروایا، اور پولیس نے جوئے کے شوقین کلرک کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے23 لاکھ 15 ہزار روپے جوئے میں اڑا دیے جس بات کا اسکول انتظامیہ کو 26 اکتوبر کو پتا چلا۔

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں میٹرک کے لیے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر ہے، بروقت فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کا امتحان متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس صورتحال نے اسکول کے طالب علموں کو پریشان کردیا ہے۔

بلوچستان بورڈ کے چیئرمین اعجاز بلوچ نے طالب علموں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ ماڈل اسکول ژوب کے 878 طالب علموں کو امتحانی فیس جمع کرانے میں 10 دن کی رعایت دی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment