منگل, 10 ستمبر 2024


تعطیلات کےلئےجانے والے طلبا کی گاڑی کوخوفناک حادثہ، 5 ہلاک اور 2 زخمی

چنئی: کالج تعطیلات کے باعث اپنے گھروں کو جانے والے طلبا کی گاڑی تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اتنا زوردار تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جس میں 7 نوجوان سوار تھے۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے زخمیوں کو نکالا۔

مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 طلبا کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ دیگر 2 زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment