اتوار, 08 ستمبر 2024


ایک ہی اسکول کےدواساتذہ قتل ایک شدیدزخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے سرکاری اسکول میں ایک استاد نے فائرنگ کرکے 2 ساتھی ٹیچرز کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مارلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑ کھنڈ کے ضلع گوڈا میں چترا اسکول میں 42 سالہ ٹیچر روی رانجن نے خاتون ٹیچر 35 سالہ سوجاتا مشرا اور 40 سالہ استاد آدرش سنگھ کو قتل کردیا۔

بعد ازاں قاتل ٹیچر نے اسی بندوق سے خود کو بھی گولی مارلی جنھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ معاملہ لو افیئر کا لگتا ہے۔ قاتل اور مقتول مرد ٹیچرز اسکول کی ایک ہی خاتون ٹیچر سے محبت کرتے تھے۔

پولیس کے بقول خاتون ٹیچر سوجاتا دوسرے ٹیچر آدرش میں دلچسپی رکھتی تھیں جس پر ٹیچر روی حسد کی آگ میں جلتا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسکول ہیڈماسٹر، اساتذہ اور طلبا سے تفتیش کی ہے۔ زخمی روی کا بیان بھی قلم بند کیا جائے گا جس کے بعد اصل حقیقت معلوم ہوسکتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment