بدھ, 09 اکتوبر 2024


واٹس ایپ پراب پیغام ڈیلیٹ کرنےکی ضرورت نہیں

مانیٹرنگ ڈیسک : واٹس ایپ نے صارفین کےلئےمیسج ایڈیٹ کرنے کاآپشن پیش کردیا۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نےاپنا ایک اہم ترین فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے جس کے بعد آپ کو کوئی بھی میسج ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

میسج ایڈیٹنگ کے فیچر کو متعارف کرانے کا عندیہ واٹس ایپ کی جانب سے 21 مئی کی شب دیا گیا تھا اور 22 مئی کو اسے تمام افراد کے لیے پیش کر دیا گیا۔کسی میسج کو ایڈٹ کرنے کے لیے صارفین کے پاس 15 منٹ کا وقت ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہم صارفین کو ان کی چیٹ کے حوالے سے مزید کنٹرول فراہم کر رہے ہیں اور اب وہ میسج میں اسپیلنگ کی غلطی کو درست کر سکیں گے یا اس میں مزید الفاظ کا اضافہ کر سکیں گے۔

ابھی کسی غلط میسج بھیجنے پر صارفین کو اسے ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا یا الگ سے غلطی کو درست کرکے نیا میسج بھیجنا پڑتا تھا

اگر آپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں، تو اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔

اگر آپ آئی او ایس ڈیوائس پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو میسج بھیجنے کے بعد اسے سلیکٹ کریں، ایسا کرنے پر آپ کے سامنے پوپ اپ مینیو میں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا۔

اسی طرح اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر میسج کو سلیکٹ کرنے کے بعد اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں گے تو وہاں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا۔

ایڈٹ آپشن پر کلک کرکے آپ اپنے پیغام کو بدل سکتے ہیں یا کوئی غلطی ہے تو اسے درست کر سکتے ہیں۔

یہ واضح رہے کہ صرف ٹیکسٹ میسجز کو ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا، فوٹوز، آڈیو یا ویڈیو پر مبنی مسیج کو ایڈٹ نہیں کیا جا سکتا۔

اگر ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے باوجود ابھی ایڈٹ کا آپشن نظر نہیں آرہا تو کچھ انتظار کرلیں، آئندہ چند دن میں یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment