بدھ, 06 نومبر 2024


جامعہ کراچی، ماسٹرز پروگرام میں این ٹی ایس داخلہ ٹیسٹ کےشیڈول کا اعلان

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے گریجویشن یا اسکے مساوی امتحان پاس کیا ہے اوروہ ماسٹرز پروگرام میں داخلے کے خواہشمند ہیں، انکو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ اس شیڈول کے مطابق ہونگے۔ داخلہ ٹیسٹ کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جسکے مطابق گروپ نمبر 08 میںبی کام اور بی بی اے کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار07 دسمبر 2014ء کو صبح 9:00 بجے وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔ جبکہ گروپ نمبر09 میں بی ایس سی / بی سی ایس / ہوم اکنامکس/ بی ای، بی ٹیک اور ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 نزد نیلاٹ بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا، جبکہ گروپ نمبر 10 میں بی اے / ہومینیٹیزاور سوشل سائنسز میں گریجویشن کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 نزد نیلاٹ بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ www.nts.org.pk پربھی دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ تمام امیدواروں کی داخلہ ٹیسٹ میں شرکت لازمی ہے، بصورت دیگر وہ داخلہ کے اہل نہیں ہونگے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment