اتوار, 15 دسمبر 2024


کامرس پرائیویٹ گروپ اورڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے نتائج کا اعلان

کراچی:  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس پرائیویٹ گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات زرینہ راشدنے کامرس پرائیویٹ کے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ میں 2ہزار 223 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 2ہزار 116 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 973 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 45.98فیصد رہا۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے بتایا کہ ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 10امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 9امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے صرف 2 امیدوار بی گریڈ کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 22.22فیصد رہا۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment