جمعرات, 12 دسمبر 2024


جامعہ کراچی نےداخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

کراچی: جامعہ کراچی نے ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحیدکے مطابق ایم ایس،ایم فل،ایم ایس(سرجری)،ایم ڈی(میڈیسن) اور پی ایچ ڈی داخلے برائے سال 2020 ء کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 25 ستمبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 25 ستمبر2020 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment