اتوار, 08 ستمبر 2024


مینٹس جھینگے کا گھونسا گولی جتنا طاقتور کیوں ہوتا ہے؟ ماہرین نے راز فاش کردیا

 

رپورٹ: سمندر میں پایا جانے والا ایک خاص جھینگا مینٹس شرمپجو کے اپنے زوردار گھونسے کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ بعض ماہرین کے مطابق شرمپ پوائنٹ ٹو ٹو گولی جیسا زوردار پنچ مارتا ہے جسکی وجہ ماہرین نے دریافت کرلی ہے۔اس کے گھونسے کی رفتار 23 میٹر فی سیکنڈ تک ہوسکتی ہے اس قوت سے وہ پانی میں دشمن کا خول بھی توڑ ڈالتا ہے ۔ اس پر نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سنگاپور کے ماہر ڈاکٹر علی مسریز نے شرمپ کی سلوموشن ویڈیو بنائی اوراس کا استعمال کرکے بتایا کہ پہلے کیڑ اپنے بازو کو کسی کمان میں لگے تیر کی طرح کھینچتا ہے اور اس کے بعد پوری توانائی سے گھونسہ مارتا ہے۔ علی مسریز اور ان کے ساتھیوں نے شرمپ کے بازو کی طرح سرامک اور بائی پالیمرز سے مختلف اشکال تیار کی ہیں۔ اس کے بعد کمپیوٹر ماڈلوں سے اس پر تحقیق کی ہے۔ ان کے مطابق شرمپ کے بازو کی دو ساختیں ہیں جب جھینگا اسے موڑتا یا سکیڑتا ہے تو اوپر کی ساخت بھنچتی ہے اور نیچے والا حصہ کھنچتا ہے۔ اس عمل میں اس کے بازو میںبہت طاقت اجاتی ہے۔اب جیسے ہی شرمپ اپنا بازو کھولتا ہے وہ برق رفتاری اور قوت کے ساتھ اس کے دشمن جانور یا شکار کو لگتا ہے۔ اس تحقیق کے بعد میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں مائیکروروبوٹس کے ماہر ڈاکٹر منگ ڈاؤ کہتے ہیں کہ مینٹس شرمپ پر غورکے بعد ہم ایسے مفید روبوٹ بھی بناسکیں گے جو بہت اہم کام انجام دے سکیں گے۔ یہ جانور اپنے بازو سکیڑتے وقت اسپرنگ کی طرح اس میں قوت جمع کرتا ہے اور پھر اس توانائی کو خارج کرتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment