جمعرات, 25 اپریل 2024


فلپ ہیوزدوروز زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد  آج دم توڑ گئے

ایمز ٹی وی (اسپورٹس ڈیسک) 25 سالہ آسٹریلوی بیٹس مین فلپ ہیوزدوروز زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد  آج دم توڑ گئے ہیں ، انکی موت دو روز قبل میچ کے دوران باؤنسر لگنے کی وجہ سے ہوئی ،فلپ ہیوز شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ،  نیو ساوؤتھ ویلز اور ساؤتھ آسٹریلیا کے انٹرنیشنل فاسٹ باؤلر سین ایبٹ کی گیند فلپ ہیوز کے سرپر لگی تھی جبکہ وہ ہیلمنٹ بھی پہنے ہوئے تھے ، گیند کی سپیڈ140کلومیٹرفی گھنٹہ تھی۔فلپ ہیوز نے اپنے کیئریئرکا واحد ٹی 20میچ اکتوبر 2014 میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا۔نہوں نے آسٹریلیا کی طرف سے پہلا ون ڈے 2013 میں کھیلا اور 25ون ڈے میچز میں دو سینچریوں اور چار نصف سینچریوں کی مدد سے 826رنز بنائے جبکہ 2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ آنجہانی فلپ ہیوز نے 26ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس دوران تین سینچریوں ، سات نصف سینچریوں کی مدد سے 1535رنز بنائے تھے۔دنیا بھر میں فلپ ہیوز کے چاہنے والے انکی موت کی خبر سے نہایت غمزدہ ہیں جبکہ ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ فلپ ہیوز کی اس اچانک موت کا یقین ہی نہیں ہوتا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment