Print this page

شارجہ: نیوزی لینڈ کے خلاف  ٹیسٹ سیریز کے تیسرے  میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے  میچ میں پاکستان نے ٹیم میں توفیق عمر اور احسان عادل کی جگہ محمد حفیظ اور محمد طلحہ کو شامل کیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں  اظہر، شان مسعودعلی، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، یاسر شاہ،  اور راحت علی شامل ہیں، کیویز الیون میں جیمز نیشم کی جگہآل راؤنڈر ڈینئیل ویٹوری نے جگہ بنائی ہے- 

قومی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کررہی ہے، تاہم اس موقع پر شان مسعود 12 رنز بنا کر مارک کریگ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے،  کریز پر اس وقت محمد حفیظ اور اظہر علی موجود ہیں۔

 نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں