بدھ, 11 دسمبر 2024


آسٹریلیا کے ہاتھوں 2 وکٹوں سےشکست پرچیئرمین پی سی بی کاردعمل سامنے آگیا۔

لاہور: پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔

محسن نقوی نے شکست کے باوجود قومی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایک مشکل میچ میں لڑنے پر پاکستانی ٹیم کو شاباش دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر محسن نقوی نے لکھا کہ آپ لڑکوں نے اپنا سب کچھ دیا اور بہترین طریقے سے مقابلہ کیا، یہ صرف پہلا میچ ہے اور ہمیں یقین ہے آپ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر کرنے کا موقع دیں گے۔

آسٹریلیا نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے، دوسرا میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment