Print this page

سچن ٹنڈولکرنے ٹی 20ورلڈکپ فائنل میں پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کےپُل باندھ دیئے

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے انگلینڈ کی جیت کو شاہین آفریدی کی انجری کا نتیجہ قرار دیدیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں انگلینڈ کو ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اگر فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو میچ مزید دلچسپ ہوتا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر فاتح کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں