ھفتہ, 20 اپریل 2024


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےفائنل کاٹاس مقررہ وقت سےپہلےکیاجائےگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےفائنل کا ٹاس مقررہ وقت سے پہلے کیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان درمیان کل بروز اتوار میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے جس سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

تاہم آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی بھی کر دی ہے اور میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے پر اضافی وقت کا دورانیہ 2 گھنٹے سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

اب اطلاعات ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا ٹاس مقررہ وقت سے 8 منٹ قبل ہو گا۔

ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہو گا جس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فائنل میچ کے اختتام پر آتشبازی کا بھی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment