جمعہ, 26 اپریل 2024


پانچویں کوالیفائرمیچ میں نیدرلینڈزنےنمیبیا کو5وکٹوں سےشکست دےدی

گیلونگ: ٹی20 ورلڈکپ کے پانچویں کوالیفائر میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

گیلونگ میں کھیلے جارہے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 121 رنز بناسکی۔

نمیبیا بیٹنگ
نمیبیا کی جانب سے جان فرائے لنک سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ دیگر بلےبازوں میں کپتان گیرہارڈ ایراسمس 16، اسٹیفن بارڈ 19 جبکہ ڈیوڈ ویزا 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 2 جبکہ ٹم پرنگل، کالن ایکرمین اور رولف وین ڈر مروی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیدرلینڈز بیٹنگ
ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی اوپننگ جوڑی نے 59 رنز کا آغاز فراہم کیا، وکرم جیت سنگھ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میکس او ڈاؤڈ نے 35 رنز اسکور کیے۔ ٹام کوپر اور کولن ایکرمین جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم بس ڈی لیڈز 20 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔

نمیبیا کی جانب سے جے اسمٹ نے 2 جبکہ جان فرائے لنک اور برنارڈ شولٹز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نمیبیا نے ایشین چیمپئین سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹوں سے مات دی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment