منگل, 15 اکتوبر 2024


قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےتحت اسکالرشپ کمیٹی کااعلیٰ سطح کااجلاس

اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےتحت اسکالر شپ کمیٹی کااعلیٰ سطح کااجلاس انعقاد کیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کےلئے معیاری تعلیم وتحقیق سمیت طلباکومعاشی حوالےسے بھی مددفراہم کرنے کےلئے کام کررہی ہے۔

ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی اسکالر شپ کی فراہمی کے ذریعے طلبا کواعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

وائس چانسلر نے اجلاس میں بہترین انداز میں طلبہ کو اسکالر شپ کی خدمات مہیا کرنے پر اسکالر شپ کمیٹی کے ممبران کی تعریف کی اور کنوینر سمیت دیگر ممبران سے امید ظاہر کی کہ مزید اچھےانداز میں اسکالرشپ کی سہولیات سے طلبا کو مستفید کرنےکےلئے اپنےبہترین صلاحیتوں کو استعمال کرینگے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment