Print this page

لاہورقلندرزنےاپنا نائب کپتان مقررکردیا

کراچی: شاہین آفریدی کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نےنائب کپتان مقرر کردیا۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی سہیل اختر کررہے ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے نائب ہوں گے۔

لاہور قلندرز کے ثمین رانا کا کہنا ہےکہ قلندرز نے ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کو ڈویلپ کیا ہے، شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنانےکا فیصلہ قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ سوچ کا عکاس ہے۔

واضح رہےکہ کووڈ 19 کی صورتحال میںپاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیےپی سی بی کی کوششوں سے این سی او سی نے 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں