اتوار, 28 فروری 2021

میں سمجھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک ہی اہم ہیں

ڈیرن سیمیسوشل میڈیا پر پیغام کو ذومعنی قرار دیا جارہا ہے تاہم میچ کے دوران وہ ڈگ آؤٹ میں ران پر پٹی باندھے دکھائی دیے۔

پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل اس وقت دھچکہ لگا جب کپتان ڈیرن سیمی ان فٹ ہونے کی وجہ میچ میں شریک نہیں ہوئے ان کی جگہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کپتان کے روپ میں نظر آئے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن بھی مکمل فٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے پیر کی شام قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔

شین واٹسن ملتان کے میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے تھے۔

پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی پچھلے میچ میں بھی گراؤنڈ میں مکمل فٹ دکھائی نہیں دے رہے تھے۔ مساجر ملنگ انہیں فٹ بنانے کے لیے مسلسل محنت کررہے ہیں۔

قبل ازیں کراچی کیخلاف میچ میں ٹاس کے وقت وہاب ریاض نے کہا کہ پشاور زلمی کے مستقل کپتان ڈیرن سیمی اس میچ میں آرام کررہے ہیں ان کی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment