ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاکستان میں ہمیں گھر جیسا ماحول ملا

کراچی: سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے پاکستان کو کرکٹ کیلیے 200 فیصد محفوظ ملک قرار دے دیا۔
 
ڈیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ بحیثیت مجموعی یہ دورہ ہمارے لیے بہت اچھارہا،ہم بھرپور میزبانی سے بہت لطف اندوز ہوئے، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات انتہائی شاندار تھے، بنگلہ دیش سمیت ہر ملک کو یہاں کھیلنے کے لیے آنا چاہیے۔ کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کرونارتنے نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ہماری شکست کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کا ناتجربہ کار ہونا تھا۔
 
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں گھر جیسا ماحول ملا،سیکیورٹی بھی بہت اچھی تھی،ہم دوسری ٹیموں کو کہہ سکتے ہیں کہ انھیں یہاں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے میں کوئی عار نہیں محسوس ہونی چاہیے
 
پاکستان کرکٹ کیلیے 200 فیصد محفوظ ملک ہے،کرونارتنے نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم نے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں سبقت حاصل کرنے والی ہماری ٹیم دباؤ برقرار نہ رکھ پائی،پاکستان نے دوسری اننگز میں بہت ہی ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی اور چار سنچریوںکی بدولت ہم پر مکمل طور پر حاوی ہوگیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment