جمعرات, 25 اپریل 2024


ملتان سلطانزکی آفیشل جرسی کی رونمائی

لاپور: پی ایس ایل 4 کے لیے ملتان سلطانز کی آفیشل جرسی کی رونمائی کردی گئی۔

ملتان سلطانز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ آفیشل جرسی میں سبز اور نیلے رنگ کا بہترین امتزاج پیش کیاگیا ہے،جرسی کا اوپری حصہ نیلے رنگ پر مشتمل ہے جس پر نقش نگاری نمایاں ہے جو اس خطے کے ہنر مندوں کو خراج تحسین ہے۔

جرسی کا زیریں حصہ سبز ہے، یہ جنوبی پنجاب کی زرخیزی کو اْجاگر کررہا ہے جبکہ سامنے کے حصے پر مزار شاہ رکن عالم اور قلعہ دراوڑ کی شبیہہ بھی موجود ہے،جرسی کی پشت پر بھی علامتی طور پر ’’جنوبی‘‘ لکھا ہوا ہے اور چھٹی ٹیم کی مناسبت سے نمبر 6 درج ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment