بدھ, 24 اپریل 2024


پاکستان جیت کی منزل کے قریب تر!

دبئیی : فاسٹ بولر محمد عباس نے پہلی اننگز میں چار وکٹ لینے کے بعد دوسری اننگز میں سات گیندوں پرتین اسٹریلوی بیٹسمینوں کو آوٹ کرکے پاکستان کو دبئی ٹیسٹ میں جیت کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے۔تاہم میچ کے اخری دن مہمان ٹیم کے سات وکٹوں کا شکار درکار ہے اس میں پاکستانی اسپنرز یاسر شاہ اور بلال اصف کا کردار اہم ہوگا۔وکٹ اسپین بولنگ کے لئے سازگار ہے لیکن سلو وکٹ پر اسٹریلوی بیٹسمین مزاحمت کررہے ہیں۔بدھ کو پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن اسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر136رنز بنائے تھے۔اسٹریلیا کو جیت کے لئےمزید326رنز کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کو سات وکٹوں کی ضرورت ہے۔

محمد عباس نےگیارہ اوورز میں26رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے ہیں وہ میچ میں سات وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔یاسر شاہ کوپندرہ اور بلال امصف کو13اوورز میں کوئی وکٹ نہیں مل سکی ہے۔ عثمان خواجہ50 اور ٹریوس ہیڈ34رنز بناکر کریز پر موجود ہیں
 
۔قبل ازیں پاکستان نے کھانے کے وقفے کے بعد ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں دوسری اننگز 181 رنز چھ وکٹ پر ڈیکلیئر کرکے اسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا۔ دسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 28 امام الحق نے 48 ، حارث سہیل نے 39 ،اسد شفیق نے 41رنز کی اننگز کھیلی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment